Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور تیل کی قیمت ستائیس ڈالر سے نیچے گرگئی ہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک کی اقتصادی ڈیسک کے مطابق جمعرات کو نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کی قمیت میں ایک ڈالر اکیانوے سینٹ کی کمی واقع ہوئی اور فروری کے لیے فی بیرل سودےچھبیس ڈالر پچپن سینٹ پر بند ہوئے۔نارتھ سی برینٹ آئل کی قیمت میں ستر سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ آئل کے سودے ستائیس ڈالر اٹھاسی سینٹ پر بند ہوئے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی ریکارڈ کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔ ماہرین اقتصادیات چین کی معاشی سست روی اور ضرورت سے زیادہ سپلائی کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس