عمان کو دس ارب مکعب میٹرگیس کی برآمد
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن عمان تک پہنچنے کے بعد اس ملک کو سالانہ دس ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی جائے گی
ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنہ نے عمان کے دورے سے واپس تہران پہنچنے پر کہا کہ عمان کے وزیر توانائی سے مذاکرات میں ایران گیس پائپ لائن عمان تک پہنچائے جانے کے پروجیکٹ پر جلد سے جلد عمل درآمد کیا جائے گا-
ایران کے ویزپیٹرولیئم نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن عمان تک بچھائے جانے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں اور اب جلد ہی اس پروجیکٹ پر عمل شروع ہو جائے گا-
بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ ایران موجودہ حالات میں عمان کو ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر مالیت کی گیس برآمد کرے گا-