Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ایران کی چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کے سلسلے میں وہاں دو جیٹیاں تعمیر کرے گا۔
    ہندوستان، ایران کی چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کے سلسلے میں وہاں دو جیٹیاں تعمیر کرے گا۔

ہندوستان کی حکومت نے ایران کی چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لیے ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان ماضی میں ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر ہندوستان پہلے مرحلے میں ایران کی چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کے سلسلے میں وہاں دو جیٹیاں تعمیر کرے گا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیٹیاں بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا کام سمجھوتے پر حتمی دستخط کے بعد اٹھارہ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

چابہار ایران کی واحد بندرگاہ ہے کہ جو بین الاقومی سمندر کے ساتھ براہ راست منسلک ہو سکتی ہے۔ دو ہزار تین میں ایران اور ہندوستان نے چابہار کو ترقی دینے سے اتفاق کیا تھا لیکن ایران پر پابندیاں عائد ہونے  کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد سست روی کا شکار رہا اور اب ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ اس وقت ایران کی پچاسی فیصد سمندری تجارت بندر عباس کے ذریعے ہوتی ہے۔

ٹیگس