ایئربس کمپنی سے خریدا گیا دوسرا طیارہ بھی تہران پہنچ گیا
ایران کے ذریعے فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے خریدا گیا دوسرا طیارہ تہران پہنچ گیا۔
ایران پہنچنے والا ایئربس کمپنی کا یہ طیارہ، ایئر بس تین سو تیس قسم کا ہے جس میں دوسو اڑتیس سیٹیں ہیں-
ایئربس طیارے کی خریداری اور ایران کی تحویل میں دیئے جانے کا یہ عمل، ایران کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری کے دائرے میں انجام پا رہا ہے- فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ایئربس، مارچ کے وسط تک دو مزید طیارے ایران کے حوالے کرے گی جبکہ فرانس اور اٹلی کی مشترکہ کمپنی اے ٹی آر مارچ کے وسط تک تین طیارے ایران کے حوالے کرے گی-
ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز اور ایران پرعائد پابندیاں ختم ہو جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی شہری ہوابازی کی کمپنی نے ایئربس اور بوئینگ کمپنیوں سے درجنوں طیاروں کی خریداری کا سمجھوتہ کیا ہے- ان سمجھوتوں کے مطابق ایران کی شہری ہوابازی کی کمپنی، ایئربس سے اسّی اور بوئینگ کمپنی سے سو اور فرانس و اٹلی کی مشترکہ کمپنی اے ٹی آر سے بیس طیارے حاصل کرے گی۔