عالمی گیس منڈی میں روس کو امریکہ پر برتری حاصل ہے، صدر پوتن
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے گیس کی عالمی منڈیوں میں روس مخالف امریکی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت کے لحاظ روسی گیس کو امریکی گیس پر برتری حاصل ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، عالمی گیس منڈی میں روس کا حصہ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے حالانکہ یورپی منڈیوں میں امریکہ کی کمپرس گیس کی قیمت روس سے درآمد کی جانے والی گیس سے کہیں زیادہ ہے۔
صدر پوتن نے اقتصادی میدان میں کھلی اور منصفانہ رقابت سے متعلق امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس بھی اس نظریئے کا حامی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس معاملے کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔
روسی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ماسکو کو اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ، امریکہ کے ساتھ رقابت میں روس کو مکمل برتری حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے روسی گیس کے معاملے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے، یورپ روس گیس پائپ لائن منصوبے نورڈ اسٹریم ٹو میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔