Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان قومی کرنسیوں میں لین دین پر اتفاق

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے اپنے پاکستانی ہم منصب طارق باجوہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترکی کے شہر بدروم میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں قومی کرنسیوں کے استعمال کا عمل زیادہ سے زیادہ دو ہفتے میں شروع ہو جانا چاہیے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایران کے ملی بینک کی برانچ کھولے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس