Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آندھرا پردیش میں 6 ماؤ نواز چھاپہ مار ہلاک

ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں ماؤ نواز چھاپہ ماروں کے خلاف ایک آپریشن میں کم سے کم چھے ماؤنوازوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے ماریڈوملی کے جنگلاتی علاقے میں ماؤ نواز چھاپہ ماروں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران منگل کی صبح چھے اور سات کے درمیان چھاپہ ماروں نے فائرنگ شروع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں چھے چھاپہ مار ہلاک ہوگئے جن میں چھاپہ ماروں کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس کا کوئی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

 

ٹیگس