امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی گیس کی برآمدات میں اضافہ
Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس برآمدات کی آمدنی کی سطح 39 فیصد کے اضافے کے ساتھ 2.210 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کے جنوبی پارس خصوصی اقتصادی زون کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم احمد پورحیدر نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں ایرانی گیس برآمدات کی شرح 3 ملین اور212 ہزار اور 592 ٹن تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران 4 ملین اور 273 ہزار ٹن ( 2 ارب اور 199 ملین اور 581 ڈالر سے زائد) غیر تیل مصنوعات جنوبی پارس گیس فیلڈ سے بیرون ملک میں برآمد کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں 24 فیصد زیادہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں حالیہ تین مہینوں میں مجموعی طور پر پارس جنوبی کی برآمدات کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
احمد پورحیدر نے بتایا کہ اس مصنوعات کی سب سے بڑی کھیپ چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت کو برآمد کی گئی ہیں.