Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  •   تہران اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تجارت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دونوں ملکوں کے لئے سود مند قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے لئے سود مند ہے اور ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے میدان میں نئے راستے کھلیں گے-

ایرانی سفیر نے پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو فروغ دے کر غیر معمولی پیشرفت کر سکتے ہیں-

پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کے وسیع میدان موجود ہیں اور علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تہران اور اسلام آباد کے نظریات بھی ایک جیسے ہیں-

پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر جلد ہی کام دوبارہ شروع ہو جائے گا-  

 

ٹیگس