Sep ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی برآمدات صفر تک پہنچانے کا امریکی خواب پورا نہیں ہوگا

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر پیٹرولیم پیژن نامدار زنگنے کا کہنا تھاک ہ جنوبی کوریا کے سوا کسی بھی ملک نے ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے۔
انہوں نے تیل پیدا کرنے والے اوپیک کے رکن اور غیر رکن ملکوں کی مشترکہ وزارتی کونسل کے حالیہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں بھی تیل کے کوٹے پر سختی کے ساتھ عملدرآمد اور تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ 

قبل ذکر ہے کہ اوپیک اور نان اوپیک ملکوں کی وزارتی کونسل کا اجلاس اتوار کو الجزائر میں ہوا تھا۔
 ایران کے وزیر پیٹرولیم نے خلیج فارس کے رکن ملکوں کی سلامتی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ان ملکوں کے عوام اور امریکی اتحادیوں کی کھلی توہین ہے۔  انہوں نے خطے کے ملکوں پر زور دیا کہ وہ عملی طور پر ثابت کریں کہ وہ امریکہ سے وابستہ نہیں ہیں۔
 ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اوپیک امریکہ کا ذیلی ادارہ نہیں بلکہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کا خود مختار ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر اجلاس میں شریک کسی بھی ملک کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا اور تمام ممالک اس بات پر متفق نظر آئے کہ تیل کی پیداوار میں اضافے کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ الجزائر اجلاس میں شریک سعودی عرب اور روس کے نمائندوں نے بھی تیل کی پیداوار میں فوری طور پر اضافے کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
واضح ر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کی غرض کے اوپیک کے رکن ملکوں پر زور دیا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے۔

ٹیگس