Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ڈالر کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں کمی

سعودی عرب کی کرنسی ریال کی قدر ڈالر کے مقابلے میں جولائی دوہزار سترہ سے اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی ریال کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گذشتہ برس جولائی سے اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رائٹرز نے بھی خبردی ہے کہ پچھلے دنوں سے خاص طور پر گمشدہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی حکومت کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعد سعودی عرب کی اقتصادی منڈی پر شدید دباؤ ہے۔

اتوار کو بھی سعودی عرب کے شیئر بازار میں خاصی گرواٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ بہت سے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ، علاقے اور پوری دنیا میں دہشت گردوں کے لئے آل سعود کی حمایت اور اسی طرح قطر کے ساتھ سعودی عرب کی کشیدگی وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے سعودی عرب کو اقتصادی مسائل کا سامنا  ہے اور اس ملک کے شیئر بازاروں میں مسلسل مندی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

ٹیگس