Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کی پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے لئے یورپی کمپنیوں کا اعلان

ایران میں پٹرولیم انڈسٹریز کی مصنوعات تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ کی سو سے زائد کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

خبروں کے مطابق ایران میں پٹرولیم انڈسٹریز کی مصنوعات تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ رضا خیامیان نے ایران کے ساتھ یورپ کی سو سے زائد بڑی متوسط اور چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے تعاون کی آمادگی کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کے تیل اور گیس کے صنعتی پروجیکٹوں میں حصہ لیں گی-

امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے اور ایران پر دوباہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا- امریکا نے اسی طرح چار نومبر تک ایرانی تیل کے خریداروں کو مہلت دی ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دیں-

اس درمیان برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور یورپی یونین نے ایٹمی معاہدے کے دیگر فریق ملکوں کی حیثیت سے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کریں گے اور ان ملکوں نے ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے بارے میں اپنے مذاکرات بھی شروع کر دیئے ہیں-

 

ٹیگس