روس کی طرف سے ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شائیگو نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کی بیرونی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے دفتر نے اعلان کیا کہ سرگئی شائیگو نے بڑی تعداد میں شہریوں کی جانوں کے زیاں پر ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے روس اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کی بنیاد پر دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ماسکو کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔