کویت و سعودی عرب کے درمیان آئل اختلافات
Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
کویت کے محکمہ تیل کے سربراہ نے کہا ہے کہ تیل سے مالامال مشترکہ علاقوں الوفرہ اور الخفجی کے بارے میں کویت اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔
الجزیرہ ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق کویت کے تیل کے محکمے کے سربراہ نزار العدسانی نے کویت میں تیل سے متعلق ساتویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کے مشترکہ علاقوں کے بارے میں کویت اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے طے ہو گئے ہیں مگر اس مسئلے کو سیاسی بنائے جانے کی بنا پر ان پر عمل درآمد شکست سے دوچار ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان کے ستمبر ماہ کے دورہ کویت کے بھی قابل قبول نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔