Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور عمان کی چابہار میں سرمایہ کاری

ہندوستان اور عمان نے کہا ہے کہ وہ چابہار کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کریں گے۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر اقتصاد پیوش گوئل نے 2019 کے مالی بجٹ کے مسودے کو ہندوستانی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے موقع پرکہا کہ ہماری حکومت نے 2019 کے مالی بجٹ میں چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے 21 ملین 127 ہزار ڈالر پیش کیا ہے.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان چابہار بندرگاہ کے ذریعہ تجارتی حجم کو دو سے 70 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے.

دوسری جانب  اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سلطنت عمان کے سفیر سعود بن احمد خالد البروانی نے گزشتہ روز چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرعبدالرحیم کُردی کے ساتھ ایک ملاقات میں چابہار میں سرمایہ کاری پرعمان کی آمادگی کا اعلان کیا. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمان کے سرکاری اور نجی شعبے چابہار میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہیں.

عمان کے سفیر کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع سے ایران، عمان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.

اس ملاقات میں چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ادارے کی پہلی ترجیح ہے جس کا ایک مقصد ایران اور عمان کے درمیان معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کردار ادا کرنا ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان اور افغانستان نے 24 اکتوبر چابہار بندرگاہ میں ٹرانزٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

 

ٹیگس