Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران سے تیل کی تجارت، ہانگ کانگ نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا

ہانگ کانگ نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو خدمات کی فراہمی کی صورت میں امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔

ہانگ کانگ اکنامک جرنل کے مطابق ہانگ کانگ کے محکمہ تجارت و اقتصادی ترقی کے جاری کردہ بیان میں امریکی  دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صرف اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیاں ہمارے لیے قابل عمل ہیں۔
حکومت ہانگ کانگ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایرانی تیل کی برآمدات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔   
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کسی ایک ملک کی جانب سے  کسی دوسرے ملک کے خلاف عائد کی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتا۔
امریکہ نے ہانگ کانگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر خدمات فراہم کیں تو اسے واشنگٹن کی جانب سے تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس