Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران میں تین نئی دواؤں کی رونمائی

ایران میں تین اور نئی دواؤں کی مغربی ایران میں بروجرد کی اکسیر دوا ساز کمپنی میں رونمائی ہو‏ئی۔

اکسیر دوا ساز کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی چگنی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیزوپیکس برانڈ کے ساتھ۔ بیزوپرولول فائیو پوائنٹ ٹو، فائیو اور ٹین، ڈیفرازکس برانڈ کے ساتھ ڈیفرازیروکس ون ایٹی اور تھری سیکسٹی اور سواژل برانڈ کے ساتھ سیویلامر ایٹ ہنڈریڈ ٹیبلٹ نامی یہ دوائیں، بلڈ پریشر، تھیلیسیمیا اور کڈنی کے مریضوں کے علاج کے لئے تیار کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں ان دواؤں کو تیار کئے جانے سے تقریبا ایک کروڑ یورو کی بیرون ملک منتقلی کی روک تھام ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی اکسیر دوا ساز کمپنی جدید ترین دوائیں بنانے میں بہت مشہور ہے جو مختلف قسم کی دوائیں تیار کر کے لوگوں کی حفظان صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ٹیگس