Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران وافغانستان نے کی توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پرتاکید

ایران اور افغانستان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے ہفتہ کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان بجلی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو مزید تیز کردیا جائے گا۔ انہوں نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین حالیہ معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کے ذریعے ان معاہدوں کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

رضا اردکانیان نےمزید کہا کہ اس مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام افغان صدر کی رضامندی سے ہے اور اب اس کمیٹی کے جلد نفاذ کے منتظر ہیں.

ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی میں مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس کے وقت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے.

انہوں نے افغانستان کے ٹربائن اور بجلی کے ٹرانسفارمروں کی تعمیر کے لیے ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے.

ٹیگس