ایران و پاکستان کی برآمدات میں اضافہ
Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کو 13 کروڑ ڈالر سے زائد مصنوعات کی برآمدات ہوئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے چابہار علاقے کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل مجید مظلومی نے آج پیر کے روزکہا کہ ریمدان اور پیشین سرحدی علاقوں سے سیمنٹ ، ٹائل ، دودھ اور کھانے کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.
سرحدی علاقے سرباز اور ریمدان سے پاکستان کو پہلے چھ مہینے کے دوران 13 کروڑ ساڑھے 16 لاکھ ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چابہار بین الاقوامی ریمدان سرحد کے ذریعے پاکستان سے منسلک ہے اسی لیے یہ سرحد کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ، مصنوعات کی منتقلی کا سب سے اہم مرکز ہے.