Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان کسٹم تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے کسٹم کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

کسٹم معلومات کے الیکٹرانک تبادلے کے اس سمجھوتے پر ایران کی جانب سے ایرانی کسٹم کی ڈا‏ئریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ ہائیدہ باقری پور نے جبکہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کسٹم کے عالمی شعبے کے سربراہ فیاض رسول نے دستخط کیے۔

اس سمجھتے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان الیکٹرانک طریقے سے کسٹم معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں تجارتی لین دین میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید علی حسینی اور پاکستانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے رکن محمد جاوید غنی بھی موجود تھے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم معلومات کے الیکٹرانک تبادلے کے معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایران اور پاکستان کے کسٹمز کے درمیان قریبی تعلقات میں اضافے سمیت سرحدی تعاون کے فروغ اور اسمگلنگ کی روک تھام میں موثر قرار دیا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تاجروں کو تجارتی لین دین میں سہولت ملے گی اور باہمی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

ٹیگس