Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ سے ہندوستان کے علاوہ چین سے بھی تجارت کا سلسلہ شروع

ایران کی چابہار بندرگاہ سے منظم شپنگ لائن قائم ہونے کا دنیا بھر کے کارو باری مراکز اور تاجروں نے بھر پور استقبال کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور شپنگ محکمے کے سربراہ قاسم عسکری نسب نے بتایا ہے کہ ہندوستان کی مختلف بندرگاہوں اور چابہار کے مابین منظم شپنگ لائن کے قیام کے علاوہ چین اور چابہار کے مابین بھی تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ برقرار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس بندرگاہ سے تجارت کے حجم میں بیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ 
  انہوں نے کہا کہ یہ شپنگ لائن مکران کے ساحلی علاقوں میں توسیعاتی اقدامات اور بحری تجارت میں ترقی کے منصوبے کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ 
  انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور چابہار کے مابین کنٹینر شپس کی آمد و رفت کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ 

ٹیگس