ایران کی قدرتی گیس کی بر آمدات میں 9 فیصد اضافہ
Jul ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
ایران کی قدرتی گیس کی بر آمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے ادارے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال 19 ارب مکعب میٹر گیس بر آمد کی ہے جو کہ پائپ لائن کے ذریعے بر آمد کی جانے والی گیس کی تجارت کا ڈھائی فیصد حصہ ہے۔
سن 2022 کے دوران ایران کی گیس برآمدات میں اضافہ 9 فیصد رہا جو کہ دیگر گیس برآمد کرنے والے ممالک کے مقابلے میں 4 گنا اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران دنیا کے دوسرے بڑے گیس کے ذخیرے کا مالک ملک ہے۔