Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایمان متاثر ہونےکی وجہ سے بولی وڈ چھوڑدی: اداکارہ زائرہ وسیم

زائرہ وسیم کے فیصلے کومسلم مذہبی رہنماوں نے سراہتے ہوئے قابل تعریف قرار دیا ہے۔

ہندوستان کی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو الوداع کہنے کا اعلان کیا۔ زائرہ وسیم نے کہا کہ انہوں نے مذہبی عقائد کے سبب یہ فیصلہ لیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے اس فیصلے کا مسلم مذہبی رہنماوں نے استقبال کیا۔

ہندوستان کے معروف مذہبی رہنما اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئررکن مولانا کلب جواد نے زائرہ وسیم کے اس قدم کا استقبال  کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی فلمیں بنیں، اس میں عوام کے لئے کوئی پیغام ہو۔

دارالعلوم کےترجمان مولانا سفیان نظامی نے کہا کہ مذہب پرعمل کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

مولانا سفیان نظامی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اندرہرشخص کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔ وہیں زائرہ وسیم نے اپنے ضمیر کی آوازکو سن کریہ فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ہےکہ 5 سال پہلے میں نے جوفیصلہ لیا تھا، اس نے میری زندگی بدل دی، میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ میرا یہ سفرکافی تھکانے والا رہا، ان پانچ سالوں میں، میں اپنے ضمیر سے لڑتی رہی، چھوٹی سی زندگی میں اتنی طویل لڑائی نہیں لڑسکتی، اس لئے میں اس فیلڈ سےاپنا رشتہ توڑرہی ہوں۔ میں نے بہت سوچ سمجھ کریہ فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں زائرہ وسیم نے فلم 'سیکریٹ سپراسٹار' میں بھی عامرخان کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کے لئے زائرہ وسیم کوفلم فیئربیسٹ ایکٹرزکریٹک کا ایوارڈ ملا تھا۔ چھوٹی سی عمر میں ہی زائرہ وسیم کو کئی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ٹیگس