مصری کھلاڑی جو ہاتھ کے بغیر ٹیبل ٹینس کھیلتا ہے۔ ویڈیو
مصر سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کھلاڑی ابراہیم حمدتو دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو ہاتھ نہ ہونے کے باوجود بھی ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں اور انہوں نے پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کی ہے۔
ابراہیم جب دس برس کے تھے تو ایک ٹرین حادثے میں انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ گنوا دیئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی مدد سے اپنی زندگی میں کامیابی کا سفر طے کرتے رہے اور آج وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیل کے عالمی مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں۔ ریو پیرالمپک ۲۰۱۶ کی ایک ویڈیو میں انہیں جرمن حریف کے ساتھ بڑے دلچسپ انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس بار انہوں نے ٹوکیو پیرالمپک ۲۰۲۰ میں بھی شرکت کی ہے۔ ابراہیم کو فولادی عزم و ارادے کی ایک زندہ مثال کہا جا سکتا ہے۔
ایک حدیث شریفہ جو نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امیر المومنین علی علیہ السلام، دونوں ذوات مقدسہ سے نقل ہوئی ہے، اُس میں ارشاد ہوتا ہے:
مَن طَلَبَ شيئا وَ جَدّ وَجَدَ، وَ مَن قَرَعَ باباً وَ لَجّ وَلَجَ؛ یعنی جس کے دل میں کسی چیز کی خواہش ہو اور وہ اسکے لئے جد و جہد کرے تو وہ آخرکار اُسے پا لیتا ہے، اسی طرح اگو کوئی کسی بند دروازے کو کھٹکھٹائے اور اسکے کھولنے پر مُصِر رہے تو آخرکار وہ دروازہ کھل جاتا ہے۔