Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم رن عالمی فلمی میلے میں شامل

مختصر دورانئے کی ایرانی فلم ، دوندہ یا رن ، جمہوریہ چیک میں ہونے والے فلمی میلے میں شامل ہے۔

بچوں اور نوجوانوں سے متعلق زلین فلمی میلہ چھبیس مئی سے جمہوریہ چیک میں شروع ہوگا اجو یکم جون تک جاری رہے گا۔

ہدایت کار سید پیام حسینی کی فلم ، دوندہ یا رن ایران کے دیہی علاقے میں رہنے والے حکیم نامی لڑکے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ، اس کے والد دوڑ کے مقابلوں میں شرطیں لگا بیٹھتے ہیں اور آخری مرحلے میں معلوم ہوتا ہے کہ کھیل کے قوانین تبدیل کردیئے گئے ہیں، کھیل کے قوانین کی تبدیلی سے پورا گھر متاثر ہوتا ہے اور حکیم کو دو راہے پر لا کھڑا کرتا ہے۔

ٹیگس