Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • اب مشتری کی حیرت انگیز تصویریں دیکھیئے۔ ویڈیو

سائنسدانوں نے جیمز ویب نامی معروف ٹیسلکوپ سے لی گئی مشتری سیارے کی کچھ حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں جن سے اس سیارے کے اسرار و رموز مزید آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔

جیمز ویب اب تک کی سب سے بڑی اور طاقتور فلکیاتی رصدگاہ ہے جسے کائنات کے مزید اسرار و رموز سے پردے ہٹانے کے لئے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

اب تک کا سب سے بڑا یہ ٹیلسکوپ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کو تیار کرنے کے لئے دس ارب ڈالر صرف کئے گئے ہیں۔ اس اعتبار سے فلکیات کے شعبے میں بننے والا یہ سب سے مہنگا آلہ ہے۔

فارس نیوز نے ایکونامک ٹایمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتری سے لی گئی تازہ ترین تصاویر بڑی حیرت انگیز ہیں اور اس قدر شفاف اور حیران کن ہیں کہ انکی نظیر اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

تصاویر میں سیارے پر اٹھنے والے طوفانوں، گردابی ہواؤں اور قطبی انوار جیسی بے نظیر روشنیوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر بھی صرف مشتری ہی نہیں بلکہ اسکے اطراف میں موجود مدھم روشنی کے حلقوں اور اسکے ارد گرد طواف کر رہے دو چھوٹے قَمَروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس