دنیا کی سب سے لمبی مسافر ٹرین (ویڈیو)
دنیا کی سب سےلمبی مسافر ٹرین تیار کر لی گئی ہے۔ یہ کام سوئٹزرلینڈ میں ہوا ہے اور اس ٹرین کو ملک میں ریلوے کی ایک سو پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر چلایا جائے۔
ایک سوئس ریلوے کمپنی نے اسے تیار کیا ہے اور اس ٹرین کی لمبائی ایک اعشاریہ دو میل ہے اور یہ کسی طویل الجثہ سانپ کی مانند سوئٹزر لینڈ کے مشہور پہاڑی سلسلے آلپس سے گزرتی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریلویز کو انجینئرنگ کا شاہکار نمونہ مانا جاتا ہے، مگر اس جگہ کے خطرناک ہونے کے باعث اسے اتنی لمبی ٹرین کو چلانے کے لیے یہ پہاڑی علاقہ مناسب نہیں اور ایسی جگہ پر دنیا کی ریکارڈ لمبی مسافر ٹرین کو چلانا غیر معمولی بات ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئس ریلوے کمپنی کا ایسے خطرناک پہاڑی علاقے میں اتنی لمبی ٹرین چلانا واقعی ایک بڑا کارنامہ ہے کیونکہ الپائن پہاڑی گزرگاہ خود کسی چیلنج سے کم نہیں، اس کے ساتھ ہی اس ریلوے لائن کی چوڑائی بھی بہت کم یعنی صرف ایک میٹر، جبکہ عام طور پر ریلوے لائن کی اسٹینڈرڈ چوڑائی ایک اعشاریہ چار تین پانچ میٹر ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ یہ کہ پر پیچ و خم راستے میں ٹرین کی رفتار کو کنٹرول کرنا بھی خود ایک بڑا کام ہے جو بڑی ہوشیاری اور دقت نظر کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔