Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں،

سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا۔ ویسے تو اسماعیل تارا نے کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر اسی (80) کی دہائی میں مزاحیہ خاکوں پر مشتمل طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور ببوا کا کردار ادا کیا اور اسی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ٹیگس