Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • مجسمہ سازی کا بین الاقوامی سمپوزیم ایران میں جاری

مجسمہ سازی کا بین الاقوامی سمپوزیم ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  تیرہ فروری کو شروع ہونے والے اس بین الاقوامی سمپوزیم میں ایران اور دنیا کے چودہ بہترین مجمسہ ساز حصہ لے رہے ہیں ۔ سمپوزیم میں شریک ایرانی اور غیر ملکی ہنر مندوں نے اب کئی ایک یادگار فن پارے تخلیق کیے ہیں اور یہ سلسلہ اب اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شہر اور زندگی کے عنوان سے جاری مجسمہ سازی کے اس بین الاقوامی سمپوزیم میں روس، ترکی آرمینیا اور ایران کے ہنر مند اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
اس بین الاقوامی سمپوزیم کے دوران تیار کیے جانے والے شاہکاروں کو نئے ایرانی سال کے آغاز اور عید نوروز کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 

ٹیگس