Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran

شاید یہ حاضری بھی مولا کا شکریہ ادا کرنے کے لئے تھی...

اپنے آقا و مولا امام حسین (ع) کی سوگواری کے ان ایام میں شہید حججی نے اپنے وطن میں قدم رکھنے کے بعد سب سے پہلے مشہد مقدس کا رخ کیا تاکہ اذن شہادت دینے پر اپنے مولا و آقا امام رضا علیہ السلام کا شکریہ ادا کریں۔ گزشتہ روز شہید حججی کے جسد خاکی کو زیارت کے لئے مشہد لے جایا گیا۔ یاد رہے کہ شہید حججی نے اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کو پانے کے لئے اپنے والدین کے ہمراہ مشہد کا سفر کیا تھا تاکہ وہ امام رضا علیہ السلام کو وسیلہ بنا کر اپنے بیٹے کی  شہادت کے لئے دعا کریں اور وہ دعا اس انداز میں مستجاب ہوئی کہ اسلام و اہلبیت کے بدترین دشمن،یزید دوراں داعش کے تکفیری جرثوموں کے ہاتھوں شہید محسن حججی کا سر قلم کر دیا گیا۔رحمت و غفران الٰہی تمام شہیدوں پر!!!

ٹیگس