Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • زمانے کا امام یتیم ہوا!

آٹھ ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو عراق کے شہر سامرا میں فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی۔

دشمن اہل بیت علیہم السلام صالح بن وصیف نے اپنے جیسے کچھ پست افراد کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے قید خانہ پر مامور کر رکھا تھا تاکہ وہ دن رات امام عالی مقام کو اذیتیں پہونچائیں۔

ایک بار بن وصیف نے اپنے کارندوں سے امام حسن عسکری علیہ السلام کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں جواب دیا:

ہم ایسے شخص کے بارے میں کیا کہیں جو دنوں کو روزہ رکھتا ہے، راتوں کو عبادت کرتا ہے اور سوائے ذکر و عبادت کے کسی کام میں مشغول نہیں ہوتا۔

(بحارالانوار، ج50، ص 308 - کافی،ج1،ص512)

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں:

روزہ اور نماز کی کثرت کو عبادت نہیں کہتے، بلکہ عبادت یہ ہے کہ امور خدا میں غور و فکر سے کام لیا جائے۔

(تحف العقول)

ٹیگس