Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran

اب سے دو سال قبل ایک پاسبان حرم شہید کے ذریعہ شام میں بنائی ایک ویڈیو اور اسکی تفصیلات ضرور ملاحظہ کریں۔

یہ ویڈیو شام کے شیعہ اکثریتی علاقوں ’’نبل‘‘ اور ’’الزہرا‘‘ کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران بنائی گئی ہے۔اس مختصر ویڈیو میں پانچ پاسبان حرم شہیدوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو شہید ’’عارف کاید خوردہ‘‘ نے ۱ فروری سنہ ۲۰۱۶ کو بنائی ہے۔اس ویڈیو میں زمین پر پڑے شہید ’’سعید علیزادہ‘‘ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے جنازے پر ہاتھ رکھے ہوئے شہید نوید صفری بیٹھے ہیں اور انکے بائیں طرف سر پر انگوچھا بادھے اور گردن میں دوربین ڈالے ہوئے شہید ’’حبیب رحیمی منش‘‘ ہیں جبکہ ’’شہید سعید علیزادہ‘‘ کے جنازے کا بوسہ لینے والے ’’شہید رضا عادلی‘‘ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں شہید صفری بتا رہے ہیں کہ انکے سامنے رکھا ہوا جنازہ شہید سعید علیزادہ کا ہے جو محاذ پر ’’کمیل‘‘ کے نام سے معروف ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہید کمیل کی والدہ نے شہید کمیل سے کہا تھا کہ محاذ پر جا تو رہے ہو مگر یا تو صحیح سالم واپس پلٹ کر آنا یا پھر شہید ہو کر،میرے پاس اتنا حوصلہ نہیں کہ میں زخمیوں اور مریضوں کی تیمارداری کروں۔

شہید عارف کایدہ خوردہ (دزفول ۔ ایران) ۔ شہادت: ۱۹ نومبر ۲۰۱۷ (ویڈیو انہی کی بنائی ہوئی ہے۔)

شہید نوید صفری (رودبار ۔ ایران) ۔ شہادت: نومبر ۲۰۱۷ (انکو دہشتگردوں نے اسیر بنا کر انکا سر تن سے جدا کر دیا)

شہید سعید علی زادہ (دامغان ۔ ایران) ۔ شہادت: ۱ فروری ۲۰۱۶

شہید حبیب رحیمی منش (اندیمشک ۔ ایران) ۔ شہادت: ۲ فروری ۲۰۱۶

شہید رضا عادلی (اہواز ۔ ایران) ۔ شہادت: ۳ فروری ۲۰۱۶

اس ویڈیو میں محاذ پر لشکر کفر و استکبار کے خلاف لڑ رہے پاسبان حرم مجاہدوں کے اطمینان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سب کس قدر مطمئن نظر آرہے ہیں۔

راہ اسلام، قرآن اور اہلبیت علیہم السلام میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی ارواح طیبہ کے لئے ایک ’’سورۂ حمد‘‘ اور ’’ذکر صلوات‘‘  کا نذرانہ پیش کریں۔

 

ٹیگس