May ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-14

کتنا خوش قسمت ہے وہ روزے دار کہ افطار کرتے وقت اللہ اس کے روزے سے راضی ہو ۔

ایک بزرگوار تھے جو کہتے تھے کہ جب میں نے ایک غلام خریدا تو اس سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے تو اس نے کہا آپ جس نام سے پکاریں وہی میرا نام ہے ۔ جب پوچھا کہ کیا پہنو گے تو اس نے کہا آپ جو پہنا دیں، جب میں نے پوچھا کیا کام کرو گے تو اس نے کہا جو حکم دیں گے۔ جب میں نے پوچھا کہ کیا کھاؤگے تو اس نے کہا جو آپ دیں گے، میں نے پوچھا کہ کیا خواہش ہے تو اس نے کہا، بندے کو خواہشات سے کیا واسطہ۔ تو اس وقت میں نے خود سے کہا، اے بدبخت! کیا تو اپنی پوری زندگی میں اپنے خدا کا ایسا ہی بندہ رہا؟

رمضان المبارک کا مہینہ اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ مسلمان آپس میں ملیں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ اس مہینے میں لوگوں کے دل ایک دوسرے سے وابستہ ہوں اور روزہ یہ بھی موقع فراہم کرتا ہے کہ مومن بندے ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ ہوں ۔

اس کے ساتھ ہی مساجد میں نماز جماعت میں شریک ہوکر روزے دار اس مہینے میں اللہ کے رحم و کرم اور اس کی نعمتوں کا زیادہ سے زیادہ حق دار بن سکتا ہے۔ مسلمان مساجد میں نماز جماعت اور افطار کے ذریعے اپنی عظمت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ جب لوگ نماز کے لئے جماعت سے صف بستہ ہوتے ہیں تو اللہ کی یاد کے معنوی ماحول میں دل کو سکون ملتا ہے ۔

ٹیگس