داعش میں تعلیم یافتہ افراد کی شمولیت کے بارے میں ہندوستان کا انتباہ
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
-
داعش میں تعلیم یافتہ افراد کی شمولیت کے بارے میں ہندوستان کا انتباہ
ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے داعش دہشت گردوں کے توسط سے ہندوستان کے ڈاکٹروں اور انجینیئروں کو اس گروہ میں شامل کرنے پر خبردار کیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے بدھ کے روز سماجی چینلوں میں داعش تکفیری گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ نے ہندوستانی ڈاکٹروں، انجینیئروں اور طلباء کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں- اخبار انڈین ایکسپرس نے لکھا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے اپیل کی تھی کہ وہ دہشت گردی سے مقابلے کی اسٹریٹیجی کے تعین کے لئے اپنی معلومات سے نئی دہلی کو آگاہ کریں- ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے سترہ شہری لاپتہ ہیں جن میں بعض داعش میں شامل ہوگئے ہیں- ان حکام کے بقول ایسے افراد داعش میں شامل ہوئے ہیں جو اس گروہ کے جھوٹے پروپیگنڈوں کے دام میں گرفتار ہوگئے ہیں اور انہیں دہشت گردی کی ماہیت کے تعلق سے کچھ بھی معلوم نہیں ہے-az26082015