ہندوستان کے سیکورٹی ڈیٹا پر امریکہ کی دسترسی کے حوالے سے ہندوستان کی تشویش
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے اس ملک کے حساس اور سیکورٹی ڈیٹا تک امریکہ کی غیر محدود دسترسی پر اظہار تشویش کیا ہے-
اخبار ہندو کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ڈیٹا بیس سمجھوتے پر مارچ کے مہینے میں ہندوستان اور امریکہ کے وزراء داخلہ کے درمیان دستخط انجام پانے کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کی حساس اور سیکورٹی اطلاعات تک غیرمحدود دسترسی کا امکان فراہم ہوجائے گا-نئی دہلی حکومت نے ہندوستان کی حساس اطلاعات تک امریکہ کی دسترسی پر مخالفین کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ طولانی مدت میں ملک کے لئے مفید واقع ہوگا-
ہندوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سمجھوتے میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا اور ایسا نہیں ہوگا کہ صرف امریکہ ہی اس سے فائدہ اٹھائے - ہندوستان نے بھی درخواست کی ہے کہ اسے امریکی کمپینیوں گوگل، یاہو اور بینگ جیسی کمپنیوں کی انٹرنٹ معلومات تک دسترسی حاصل ہو- امریکہ نے اب تک تیس ملکوں کے ساتھ دہشت گردی مخالف ڈیٹا بیس تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-