نیویارک میں نواز مودی ملاقات کا کوئی امکان نہیں
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ نے نیویارک میں ہندوستان اور پاکستان وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کہ جاری کردہ بیان کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے یہ بیان ان خبروں کے بعد جاری کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے وزیراعظم نیویارک میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں کریں گے اور اس دوران ان کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اس رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ تاحال دونوں ملکوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کی نہ کوئی تجویز ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رابطہ ہوا ہے۔
امریکہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی اپنی پریس بریفنگ کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔
کشمیر کی کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔