Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی مرکزی حکومت پر ریاستی حکومت کی شدید تنقید

ہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیراعلی نے اپنے ملک کی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ریاست دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اخبار ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کی مرکزی حکومت، مختلف طریقوں سے دہلی کی ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ انھوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ انھیں دہلی کے وزیراعلی کی حیثیت سے مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرنے دیں اوران کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ مقامی کارکن، مرکزی حکومت کے کہنے پرہڑتال کرنے والوں میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی جس نے دو ہزار تیرہ کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی دو ہزار پندرہ کے ریاستی انتخابات میں کرپشن کے خلاف مہم کے وعدے کے ساتھ دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگس