Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری فہرستوں کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان نے نئے عیسوی سال کے موقع پر اپنے جوہری وسائل و مراکز کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری فہرستوں کا یہ تبادلہ، فریقین کے درمیان اس سلسلے میں طے شدہ معاہدے کے مطابق انجام پایا۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے قیدیوں کے بارے میں بھی اپنی تیار کردہ فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری فہرستوں کے تبادلے کے لئے ستّائیس جنوری انّیس سو اکیانوے کو دونوں ممالک نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے اور جب سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان پچّیس بارجوہری فہرستوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی دونوں ملکوں نے اکتّیس مئی دو ہزار آٹھ کو ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے مطابق دونوں ممالک، ہر سال دو بار یعنی یکم جنوری اور یکم جون کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ٹیگس