ہندوستان و میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، دسیوں افراد ہلاک و زخمی
Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست منی پور میں آنے والے زلزلے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوستان کی ریاست منی پور کا دارالحکومت امپھال میں ستّاون کلو میٹر زیر زمین تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدّت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے جھٹکے، ہندوستان کی مختلف دیگر ریاستوں منجملہ مغربی بنگال اور اروناچل پردیش سمیت میانمار، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کئے گئے۔