ہندوستان میں تین مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری
ہندوستان کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہندوستان کے سیکورٹی حکام کے اعلان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے تینوں افراد ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔ ہندوستان کے سیکورٹی حکام کے مطابق ان تینوں افراد کو متحدہ عرب امارات سے نکالا گیا تھا جو ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتے تھے تاہم نئی دہلی کے ایئر پورٹ پہنچنے پر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان تینوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے حکام نے حال ہی میں اپنے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ میں بیس ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں جو عراق اور شام میں سرگرم ہیں۔