متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے پر زور دیا ہے۔
Feb ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
ابو ظبی کےولی عھد نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں استحکام لانے پر زور دیا ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عھد اور امارات کی فوج کے نائب سربراہ محمد بن زاید نے جمعرات کو نئی دہلی میں کہا کہ ہندوستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات تاریخی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم ترین چیز جو امارات اور ہندوستان کے تعلقات کو ممتاز کرتی ہے یہ ہے کہ یہ تعلقات محض سیاسی اور اقتصادی نہیں ہیں بلکہ عوامی ثقافتی اور تہذیبی پہلو کے بھی حامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے اس عھدیدار نے کہا کہ انہیں یقین ہےکہ ان کادورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانے کا ھدف حاصل کرلے گا۔ ابو ظبی کے ولی عھد نے ہندوستان کی تحریک آزادی کے ممتاز رہنما مہاتما گاندھی کی سمادھی پر بھی حاضری دی۔