Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی سے مقابلے کے لئے علاقائی و عالمی تعاون ضروری : سشما سوراج

ہندوستان کی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں علاقائی و بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے-

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے جمعرات کی رات نئی دہلی میں آسیان کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ داعش اور ترقی کی شرح میں کمی ، گذشتہ ایک برس کے دوران علاقے اور دنیا بھر کے ممالک کا اہم مسائل رہے ہیں-

سشما سوراج نے آسیان کے رکن ممالک کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران صدر، نائب صدر اور وزیراعظم سمیت ہندوستانی رہنماؤں نے آسیان کے نو رکن ممالک کا دورہ کیا ہے-

جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم آسیان کی تشکیل آٹھ اگست انیس سو سڑسٹھ میں ہوئی تھی اور یہ تنظیم امریکہ جاپان اور یورپی یونین کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی تجارتی تنظیم ہے-

ٹیگس