Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قریب پمپور علاقے میں مسلح شدت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر حملہ کر کے دو فوجی جوانوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر مسلح شدت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر حملہ کردیا اس حملے میں دو فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے -

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کے بعد فوج اور مسلح شدت پسندوں کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے -

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو سے تین مسلح شدت پسند ای ڈی آئی کی سرکاری عمارت میں چھپے ہوئے ہیں-

اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے- جموں کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ ای ڈی آئی کی عمارت میں ایک سو سے ایک بیس افراد پھنسے ہوئے تھے جنھیں بحفاظت باہر نکال لیاگیا ہے -

ٹیگس