Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جے این یو کی طلبہ تنظیم کے گرفتار رہنما کو مارنے پیٹنے کا اعتراف

ہندوستان کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی جے این یو کی طلبہ تنظیم کے گرفتار رہنما پر گذشتہ ہفتے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیشی کے موقع پر حملہ کرنے والے وکلاء نے کنہیا کمار کو زد وکوب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں تین وکلا کو اس بات کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ انھوں نے پولیس حراست میں کنہیا کمار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تینوں وکیلوں نے گزشتہ ہفتے عدالت میں پیشی کے موقع پر کنہیا کمار کو زد و کوب کیا تھا۔ کنہیا کمار کو زد و کوب کے الزام میں تین وکلا نےخود کو عدالت کے حوالے کیا جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کیا پھر ضمانت پر رہا کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ بتیس سالہ طالب علم رہنما کنہیا کمار پر الزام ہے کہ انھوں نے ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے افضل گورو کی برسی کے موقع پر جے این یو میں ایک متنازعہ پروگرام میں شرکت اور تقریر کی تھی جہاں مبینہ طور پر ہندوستان مخالف نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

ٹیگس