Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • کولکتہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

ایک دھمکی آمیز ایمیل موصول ہونے کے بعد ہندوستان کے شہر کولکتہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے -

کولکتہ کے سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو ایک دھمکی آمیز ایمیل موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندرہوائی اڈے پر حملہ کیا جائےگا - کولکتہ ہوائی اڈے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایمیل ہوائی اڈے کے مینجر کے ایمیل آئی ڈی پر بھیجا گیا تھا -

ایمیل میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ جرمنی سے ارسال کیا جارہاہے - البتہ ہوائی اڈے کی سائبر کرائم ٹیم مذکورہ ایمیل کے کنٹیکٹ کی سچائی کی جانچ کررہی ہے - اس ایمیل کے بعد ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کےعلاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے -

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سامان اور گاڑیوں کی اچھی طرح تلاشی لی جارہی ہے - دوسری جانب ریاست گجرات میں بھی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے - ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ کم سے کم دس دہشت گردعناصر سمندر کے راستے ریاست گجرات میں داخل ہوئے ہیں جو پبلک مقامات یا کسی پرہجوم جگہ پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں -

ٹیگس