Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • دارالحکومت دہلی اور گجرات میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست گجرات میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ دہشت گرد عناصر جن کی تعداد دس ہے سمندر کے راستے گجرات میں داخل ہوئے ہیں اوراب اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہوں-

ہندوستانی میڈیا نے خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع کے حوالے سے بتایاہےکہ یہ دہشت گرد عناصر دہلی میں بازاروں ، شاپنگ مال اور پبلک مقامات پر حملہ کرسکتے ہیں- دہلی اور ریاست گجرات کے سبھی بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے -

پولیس اور سیکورٹی فورس کو بھیڑبھاڑ والے علاقوں میں پوری طرح الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے - اس سے پہلے پاکستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیراجیت ڈوبھال کو فون پر اطلاع دی تھی کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی کالعدم تنظیموں کے دس دہشت گردوں کے ہندوستان میں داخل ہونے کا شبہہ ہے - ایسا پہلی بار ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس طرح کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے -

ٹیگس