ہندوستان ،بیلسٹک میزائل کا تجربہ
Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
ہندوستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ہندوستان کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگنی ایک بیلسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی توانائی رکھتا ہے جس کا پیر کو اڑیسہ کے ساحلوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا-
ہندوستانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سات سو کلومیٹر فاصلے تک مار کر سکتا ہے-
سطح سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے اس میزائل میں جامد ایندھن استعمال ہوتا ہے-
ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ پیر کی صبح نو بجکر پندرہ منٹ پر عبدالکلام ویلر آئی لینڈ پر قائم اینٹی گریٹیڈ ٹیسٹ رینج کے لانچنگ پیڈ نمبر چار سے کیا گیا۔