Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کی ریاست ہریانہ میں حفاظتی انتظامات میں ایک بار پھر اضافہ

ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں حفاظتی انتظامات میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست ہریانہ میں جمعرات کو حفاظتی انتظامات میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے کیونکہ جاٹوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریزرویشن کے ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو وہ پھر تحریک چلائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ہریانہ میں جاٹوں نے حکومت کو ریزرویشن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بہتّر گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور اس کی مدت جمعرات کی رات کو ختم ہو رہی ہے۔

حساس مقامات پر پولیس اور نیم فوجی دستے الرٹ ہیں اور وہ مختلف جگہوں پر فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت نے نیم فوجی دستوں کی اسّی کمپنیاں ہریانہ بھیجی ہیں جن کو حساس اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

پیر کو مختلف جاٹ تنظیموں نے مطالبات پورے نہ کئے جانے کی صورت میں ہریانہ کی ریاستی حکومت کو تحریک پھر سے شروع کرنے کی دھمکی دی تھی اور حکومت کو بہتّر گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں گزشتہ مہینے چلنے والی جاٹ تحریک کے دوران تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس