ہندوستان روس سے ایس فور ہنڈریڈ سسٹم خریدے گا
ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہندوستان روس سے ایس فور ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان نے روس کے ساتھ ایس فور ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
منوہر پاریکر نے کہ جو پانچویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ماسکو گئے ہوئے ہیں، اس سوال کے جواب میں کہ یہ سسٹم کب ہندوستان کے حوالے کیا جائے گا، کہا کہ اس بارے میں بتانا کافی مشکل ہے لیکن یہ سسٹم بہت جلد ہندوستان کو مل جائے گا۔
روس کا دفاعی میزائل سسٹم ایس فور ہنڈریڈ جدید نسل کا سسٹم ہے کہ جو تین مختلف قسم کے میزائلوں کا حامل ہے جو فضا میں اپنے ہدف کو چاہے وہ شارٹ رینج ہو یا لانگ رینج، تباہ کر سکتا ہے۔ یہ میزائل، بیلیسٹک اورکروز میزائلوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔