برطانیہ نے ہندوستان کو مطلوب شراب کے تاجر وجے مالیا کو ملک بدر کرنے سے انکار کر دیا
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
برطانیہ نے ہندوستان کو مطلوب شراب کے تاجر وجے مالیا کو ملک بدر کرنے کی ہندوستانی حکومت کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا ہے
برطانوی حکومت نے شراب کے تاجر اور کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کو ملک بدر کرنے کی ہندوستان کی درخواست پر معذوری ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کو وجے مالیا کی حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے -
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ برطانیہ کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ انیس سو اکہتر کے معاہدے کے تحت ملک میں رہنے کے لئے ویلیڈ پاسپورٹ رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا - ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے وجے مالیا کے خلاف الزامات کی سنگینی کے پیش نظر باہمی قانونی امداد یا حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے -